ہ
-لکھنو نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے عوامی مسائل کا تصفیہ پوری سنجیدگی اور حساسیت کےس اتھ کرنے کی ہدایت متعلقہ محکموں کے افسران کو دی ہے۔ جناب موریہ آج اپنے کیمپ دفتر7کالی داس مارگ پر منعقد جنتا درشن میں ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے افراد کے مسائل کی سماعت کر رہے تھے۔
جناب کیشو پرساد موریہ نے مختلف لوگوں کے مسائل براہ راست سنے اور ان کے تصفیہ کی ہدایت متعلقہ افسران کو دی۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کا تصفیہ تیزی سے جلد کرایا جائے اور معینہ مدت میں تصفیہ کا ازالہ ہو جائے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کا تصفیہ تیزی سے اور جلد کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ افسران حکومت کے عزم اور عوامی توقعات کے مطابق اپنے فرائض کو انجام دیں۔ مسائل کے تصفیہ میں لاپروائی اور تساہلی کسی بھی صورت میں قابل معافی نہ ہوگی۔
جنتا درشن میں علاج وصحت، ریونیو، سڑک، غیر قانونی قبضہ، زمین تنازعہ، پنچایت، عمارت تعمیر، مکان الاٹمنٹ، آر سی سی کی تعمیر کرانے، پٹہ کی زمین پر قبضہ دلانے، پٹہ منسوخ کاری کی جانچ کرانے، دبنگوں کے خلاف کارروائی کرانے، ڈامر کی سڑک بنوانے، نوکری کا بقائے کی ادائیگی، راستوں کی نوتعمیر وغیرہ سے متعلقہ مختلف محکموں کے معاملے سامنے آئے۔
جنتا درشن میں ہاتھرس، لکھنو ¿، سیتاپور، مﺅ، باندہ، کانپور دیہات، مہوبہ، مین پوری، کانپور شہر، سہارنپور، بارہ بنکی، اعظم گڑھ، رائے بریلی، غازی پور، پریاگ راج، بریلی، فتح پور وغیرہ تقریباً دو درجن اضلاع سے آئے افراد نے اپنے مسائل نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ کے سامنے رکھے۔ جناب موریہ نے سبھی کو یقین دلایا کہ ضابطہ کے مطابق سبھی کے مسائل کا تصفیہ جلد زاجلد کرایا جائےگا۔
٭