جامعہ میں ’فاصلاتی تعلیم: موجودہ صورتحال چیلنجز اور مواقع‘  موضوع پر قومی کانفرنس

 


سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ (سی ڈی او ایل)، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 10 اور 11 فروری 2020 کو، ’فاصلاتی تعلیم: موجودہ صورتحال چیلنجز اور مواقع‘ مو ضوع دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس کا افتتاح  جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور مہمان خصوصی پروفیسر محمد میاں، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نے کیا۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر (اکیڈمکس) پروفیسر احرار حسین اور ڈائریکٹر (انتظامیہ)، سی ڈی او ایل پروفیسر آر پی بہوگنا کے علاوہ  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین، ملک کے مختلف حصوں کے مندوبین اور سی ڈی او ایل کے عملہ و ممبران نے کانفرنس میں شرکت کی اور مقالے پیش کیے۔

 اس  کانفرنس میں تقریبا  40 مقالے پیش کیے گئے جس میں فاصلاتی تعلیم، زمانے کی تبدیلیوں کے ساتھ ضرورت و امکانات اور ہندوستان میں فاصلاتی تعلیم جیسے موضوعات کو گفتگو کا موضوع بنایا۔

پہلے دن  اپنے کلیدی خطبے میں  پروفیسر ایچ سی پوکھریال، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اسکول آف اوپن لرننگ، دہلی یونیورسٹی اور دوسرے دن  ہماچل سنٹرل یونیورسٹی اور راجستھان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر فرقان قمر نے اپنی گفتگو میں فاصلاتی تعلیم کے متعلق باریکیوں اور ضرورت و امکان پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں مجموعی اندراج کے تناسب (جی ای آر) کو بڑھانے اور فاصلاتی طرز تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں فاصلاتی تعلیم کے اداروں کے کردار پر زور دیا گیا۔

مقررین نے فاصلاتی طریقہ تعلیم اور ٹکنالوجی کے استعمال اور ضرورت پر بات چیت کی اور اس زور دیا کہ معیاری، آسان اور زیادہ لوگوں تک رسائی کے لیے تکنالوجی سے تعلیم کو جوڑا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی