ڈی ایس ایم این آر یو میں سہ روزہ بین اقوامی سیمینارختم

 




لکھنو :
ڈاکٹر شکنتلا مشرا این آر یو میں چل رہا سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کا آج آخری دن کامیابی سے ساتھ مکمل ہوا ۔ آخری مر حلے میں پانچ سیشن میں کل 27لیکچر سمیت ایک پلنری سیشن ہو ا۔ نقص بینائی کی تعلیم اور بحا لی کے لیے تحقیق اور انوویشن کو شش کی ضرورت پر چل رہے سیمینار میں آج بر جیش کمار رائے نے دو با رہ سب کا استقبال کرتے ہوئے سیشن کی شروعات کی ۔ پہلے سیشن کی صدارت ڈاکٹر ایس کے شری واستو اور ڈاکٹر دیویش کٹیار نے کی ۔ اس سیشن میں ڈاکٹر تیواری ، ڈاکٹر نیرج شکلا ، ڈاکٹر کوی رائے اور جناب سنیل کمار جین نے نقص بینائی سے متاثرہ لو گوں کو کاروبار اورروزگار کے مو اقع فراہم کر انےکے مو ضوع پر لیکچر پیش کیے ۔
آخر میں انڈو نیشا سے تشریف لائے پدم شری اگست اندرا نے اس انعقاد کو مو ثر اور سبق آموز بتائے ہوئے منتظمین اور یو نیو رسٹی کے لو گوں کی تعریف کی ۔ انہوںنے ملک و بیرون ملک سے آئے سبھی مقررین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔جنہوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ۔ تین دنوں تک چلے بین الا قوامی انعقاد میں لوگوں نے مکمل طور پر تعلیم کے تجربات حا صل کیے ۔


جدید تر اس سے پرانی