علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے گزشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ قومی حقوق انسانی کمیشن کی 6رکنی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔
وائس چانسلر نے کہاکہ قومی حقوق انسانی کمیشن کی ٹیم کو یونیورسٹی انتظامیہ نے ہر ممکن تعاون دیا تھا اور ان کو 15دسمبر کو شام سات بجے سے ایک بجے شب کے دوران جو واقعات پیش آئے تھے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مہیا کرائی تھی۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ سے باہمی ربط و تعاون کی فضا پیدا کرکے طلبہ کے اعتماد کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کو ہائی کورٹ کی جانب سے جو ہدایت جاری کی گئی ہے اس کی رپورٹ تیار کی جارہی ہے اور 25مارچ 2020 ءکو مقررہ مدت میں وہ رپورٹ ہائی کورٹ کو پیش کردی جائے گی۔