ڈاکٹر شکنتلا مشرا قومی یونیورسٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی اجلاس شروع

 




-لکھنو :
ڈاکٹر شکنتلا مشرا قومی بازآبادی کاری یونیورسٹی میں بدھ سے سہ روزہ بین الاقوامی اجلاس شروع ہوگیا ، جو کہ نقص بینائی سے متاثرہ افراد کی تعلیم و بازآبادی کے لیے ریسرچ، مشقی ضرورتوں پر مبنی ہے۔ این آئی وی، پی ۔ڈی دیرہ دون کے اشتراک سے ہوئے اجلاس کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر برجی کمار رائے نے کی۔ چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وجے شنکر شرما نے اجلاس کے مقاصد بیان کئے۔ اجلاس کے مقرر خاص ڈاکٹرایم این جی منی نے ریسرچ کے چاراہم نکات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی اترپردیش سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن کے چیئرمین پرویر کمار نے سماج کی تعمیر میں معذورں کے تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے کاموں کی بھی ستائش کی۔انہوںنے سرکاری ملازمتوںمیں معذوروں کی شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے چار فیصدریزرویشن کا ذکر کیا۔ جس میں ایک فیصد نقص بینائی کے امیدواروںکے لےے مختص ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رانا کرشن پال سنگھ نے مہمانوںکا استقبال کرتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال میں 20 نئے کورس شروع کرنے کی بات کہیں۔ انہوںنے موجودہ تعلیمی نظام پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر تبادلہ خیال کی ضرورت کو لازمی قراردیا۔ اس موقع پر پولینڈ یونیورسی سے آئے پروفیسر باب میرک نے نقص بینائی سے متاثرہ بچوں کو مین اسٹریم اسکولوںمیں پڑھانے کے موضوع پر خصوصی خاکہ پیش کیا۔
سہ روزہ اجلاس میں امریکہ، انڈونیشا، پولینڈ، جاپان، روس سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے 50سے زیادہ مقررین اور 200سے زیادہ مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایک کتب میلہ بھی لگایاگیا ہے۔


جدید تر اس سے پرانی