علی گڑھ ، 19فروری: علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کی قانون فےکلٹی کی لا سوسائٹی کے زےر اہتمام ”اس ہاﺅس کا ماننا ہے کہ مذہبی جلوسوں پر پابندی لگائی جانی چاہئے“ موضوع پر منعقدہ بحث و مباحثہ مقابلہ مےں اول انعام خنسہ سندس، دوئم انعام صہےب اختر اور سوئم انعام مونس حسےن کو دےا گےا۔
قانون فےکلٹی کے ڈین اور لا سوسائٹی کے صدر پروفےسر محمد شکیل احمد صمدانی نے پروگرام مےں طلبہ کی فعال شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جلوسوں اور نظام قانون کے درمےان توازن ہونا چاہئے اور کسی بھی قسم کی ناپسندیدہ اور غےر قانونی سرگرمی سے اجتناب برتا جانا چاہئے۔
پروفےسربدر عالم اور ڈاکٹر تبسم چودھری نے اس موقع پر منصف کا کردار ادا کےا جبکہ پروگرام کی نظامت طالبہ سومےہ گوےل نے کےا۔ نائب صدر ثمرین احمد نے پروگرام کے انعقاد مےں خصوصی کردار ادا کےا۔