پروفیسر بابو بخش منصوری کو ان کی تدریسی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں کامرس کے سینئر استاد پروفیسر بابو بخش منصوری کو کامرس کے شعبہ میں ان کی گرانقدر تدریسی خدمات کے اعتراف میں ایمٹی یونیورسٹی، نوئیڈا نے ایمٹی ایکسیلنس ایوارڈ فار بیسٹ پروفیسر کے ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں ایمٹی یونیورسٹی میں منعقدہ بیسویں انٹرنیشنل بزنس ہورائزن میں پیش کیا گیا۔ پروفیسر منصوری نے پانچ کتابیں تصنیف کی ہیں اور ان کے پچاس سے زائد تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔


جدید تر اس سے پرانی