اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں بین الاقوامی یومِ مادری زبان پر خصوصی پروگرام کا انعقاد

 



 


علی گڑھ اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں بین الاقوامی یوم مادری زبان بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں پروفیسر محمد جہانگیر وارثی (چیئرمین، شعبہ ¿ لسانیات، اے ایم یو ) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔


                مہمان خصوصی کے روایتی استقبال کے بعد اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عالمگیر نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا اور اسکول کی مختصر تاریخ بیان کی۔ انھوں نے اس کے ساتھ ہی مادری زبان کی اہمیت بھی بیان کی۔ اس کے بعد کچھ اساتذہ اور طالبات نے اردو اور ہندی میں تقریریں کیں اور نظمیں پیش کیں۔


                پروفیسر محمد جہانگیر وارثی نے اپنے خطاب میں مادری زبان کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے اردو زبان کی متعدد خوبیاں بیان کیں۔ انھوں نے کسی بھی زبان کو کمتر سمجھنے کو بالکل غلط بتایا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں اسکول کے سینئر استاد مسٹر جاوید اختر نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی