گرین ٹیکنالوجی کے  میدان میں جامعہ کو پیٹنٹ دیا گیا

 




حکومت ہند کے پیٹنٹ آفس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کو ایک ایسا نظام ایجاد کرنے کے لئے پیٹنٹ دے دیا ہے جس کا موضوع ہے " سسٹم فار انرجی کنورژن انکلیوڈنگ  بائی ڈریکشنل ڈی سی -ڈی سی کنورٹر "۔
یہ ایجاد بی ٹیک کے تین طلباء نے اس شعبہ کے فیکلٹی ڈاکٹر احتشام الحق کی نگرانی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی شینا صدیقی ، عذرا ملک اور ایم ڈی دانش زنو ن نے کیا تھا ۔
ٹیم نے سال 2014 میں پیٹنٹ کے لئے درخواست دی تھی اور 17 فروری 2020 کو پیٹنٹ کا سند حاصل ملا ۔
پیٹنٹ کے بارے میں ڈاکٹر احتسام الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے توانائی میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے اور شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار اور کنٹرول کے لیے موثر اور کم لاگت پر مبنی حل نکالنے کی ضرورت ہے۔
اس کام میں ، شمسی توانائی سے چلنے والی بجلی کی پیداوار میں بجلی کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لئے ایک نوول کنٹرول تیار کیا گیا ہے۔
یہ کام ایڈوانس پاور الیکٹرانکس ریسرچ لیب میں کیا گیا تھا ، جسے ڈاکٹر حق نے اپنے تحقیقی گرانٹ سے تیار کیا تھا۔
وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہویے ڈاکٹر حق اور ان کی ٹیم کو بطور مسٹر مبارکباد پیش کی، انھوں نے کہا یہ خوش آئند بات ہے کہ یونیورسٹی یہاں کے مخلص اساتذہ کی نگرانی میں دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے۔


احمد عظیم 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی