پروفیسر آفتاب احمد عراقی کو یوپی آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

 



 


علی گڑھ ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے سابق چیئرمین پروفیسر آفتاب احمد عراقی کو ان کی گرانقدر علمی و طبی خدمات کے اعتراف میں لکھنو ¿ میں منعقدہ یوپی آرتھوکون 2020 کے دوران یوپی آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔


                مذکورہ کانفرنس کے مختلف اجلاس میں آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے اساتذہ نے حصہ لیا۔ شعبہ کے تین اساتذہ نے خطبات دئے۔ پروفیسر نیر آصف نے ہوفا فریکچر کے سلسلہ میں، پروفیسر اے بی صابر نے کولہے کی پیوندکاری اور ڈاکٹر سہیل احمد نے بون سِسٹ کے موضوع پر خطبہ پیش کیا۔ ان کے علاوہ دیگر اساتذہ میں ڈاکٹر یاسر سلام صدیقی، ڈاکٹر محمد فیضان اور ڈاکٹر ایم جے خاں نے الگ الگ اجلاس میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ اس کے ساتھ ہی پروفیسر مظہر عباس نے کانفرنس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی