علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ہوم سائنس شعبہ کی جانب سے بین الاقوامی یوم مادری زبان منایا گیا جس میں مضمون نویسی اور سلوگن لکھنے کا مقابلہ ہوا۔ صدر شعبہ پروفیسر انیسہ ایم درّانی نے اس موقع پر کہا کہ مختلف لسانی و تہذیبی کمیونٹیز کے درمیان یگانگت وقت کا تقاضا ہے۔ انھوں نے ہندوستانی سماج کے ثقافتی و لسانی تنوع پر بھی گفتگو کی۔