-لکھنو : ۵
محکمہ مویشی پروری اترپردیش کے تحت دین دیال اپادھیائے وسیع مویشی آروگیہ میلہ کا انعقاد ریاست کے تمام منطقوں پر کل 26 فروری کو کیاجارہا ہے۔ لکھنو ¿ منطقہ میں یہ میلہ ترقیاتی بلاک کاکوری کے موضع بھٹو ¿ جمال پور میں کیاجارہا ہے۔
یہ اطلاع چیف مویشی طبی افسر ڈاکٹر تیج سنگھ یادو نے دی۔ انہوں نے بتایاکہ لکھنو ¿ میں یہ میلہ صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک لگے گا۔ جس میں مویشی پروروںکو ضروری سہولیات جیسے معقول علاج،جانچ، ادویات ، متاثرہ مویشیوںکا الٹرا ساو ¿نڈ، جراحی، ٹیکہ کاری ، مویشی انشورنس و سائنسداوں کے توسط سے دیگرمعلومات وغیرہ مہیا کرائی جائےںگی۔تمام مویشی پرور میلہ میں اپنے مویشی لاکر ان سہولیات کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔