یوروپ میں منعقدہ سرمائی اسکول میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے چار طلبہ کی شرکت


علی گڑھ، : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ایم بی بی ایس (سالِ آخر) کے چار طلبہ نے یوروپ میں مونٹی نیگرو کی راجدھانی پوڈگارشیا میں منعقدہ سرمائی اسکول میں شرکت کی۔ ایمرجنسی میڈیسن پر ایک ہفتہ کے اس پروگرام کا اہتمام مونٹینیگرِن کے میڈیکل طلبہ اور ینگ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کیا تھا جس میں ارحم خاں، حاذق جمیل، گیسو احمد اور صائم احمد نے حصہ لیا۔ 
 سرمائی اسکول میں شرکت کے لئے پوری دنیا سے سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس میں سے 25میڈیکل انڈرگریجویٹ طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔
  سرمائی اسکول میں ایمرجنسی میڈیسن میں استعمال ہونے والی ٹکنالوجی کی ٹریننگ دی گئی اور سی پی آر، ای سی جی، گلاسگو کوما اسکور ایویلوئیشن، ایمرجنسی سرجری، روڈ ٹریفک حادثوں ، سینے و پیٹ میں لگنے والی سنگین چوٹوں اور دیگر ایمرجنسی حالات سے نپٹنے کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کلینیکل کیسوں اور جدید پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ 
 فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر آر مہیشوری نے سرمائی اسکول میں شرکت کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے طلبہ نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر جے این ایم سی کی نمائندگی کی ہے جس سے دیگر طلبہ و طالبات کو بھی تحریک ملے گی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی