اے ایم یو کے صدی سال میں مختلف ایم ڈی کورسوں کی سیٹوں میں اضافہ

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) اور ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج کے مختلف ایم ڈی کورسوں میں 26 سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اے ایم یو کے صدی سال میں یہ کامیابی یونیورسٹی اور علیگ برادری کے لئے باعث مسرت ہے جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی کوششوں کا خاص دخل ہے۔ 
 میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کی منظوری کے مطابق تعلیمی سال 2020-21 سے ایم ڈی (جنرل میڈیسن) میں 21سیٹیں ہوں گی۔ اس کورس میں سن 1965 ءسے 12سیٹیں تھیں۔ اسی طرح ایم ڈی (کمیونٹی میڈیسن) میں سیٹوں کی تعداد بڑھاکر ایم سی آئی نے 11 کردی ہیں جو پہلے 6تھیں۔ اس کے علاوہ ایم ڈی (فارماکولوجی) میں سیٹوں کی تعداد بڑھاکر چار سے بارہ اور ایم ڈی (ریڈیو ڈائیگنوسس) میں نو سے بارہ کردی گئی ہیں۔ 
  ڈینٹل کونسل آف انڈیا نے بھی ایم ڈی (اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری) اور ایم ڈی (پروستھو ڈانٹکس) میں ایک ایک سیٹ کا اضافہ کیا ہے۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس حصولیابی پر اپنا ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اے ایم یو میں سہولیات کو بہتر بنانا ان کا نصب العین ہے۔ انھوں نے کہاکہ صدی سال میں پیشہ ورانہ کورسوں میں سیٹوں کا اضافہ ہمارے لئے حوصلہ بخش ہے اور یہ بانی ¿ درسگاہ سرسید احمد خاں کو خراج عقیدت ہے جو تازندگی جدید سائنسی تعلیم کی اشاعت و ترویج پر زور دیتے رہے ۔وائس چانسلر نے اس سلسلہ میں میڈیکل کونسل آف انڈیا، ڈینٹل کونسل آف انڈیا ، وزارت صحت و کنبہ بہبود اور حکومت ہند کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی