مانو میں اردو سائنس کانگریس کا آج افتتاح


 ۔ لیزر کے 60 سال پر خصوصی اجلاس
حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مرکز برائے فروغ علوم (سی پی کے یو) اور اسکول برائے سائنسی علوم کے زیر اہتمام اُردو میں سائنس لکھنے اور سائنس کو فروغ دینے والے سائنسدانوں، ادیبوں، مو ¿لفین، مترجمین ، مدرسین اور شائقین کے لیے 25 اور 26 فروری 2020 کو سائنس کانگریس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عابد معز، کنسلٹنٹ سی پی کے یو و کنوینر کانگریس کے بموجب اس کا موضوع ”اُردو زبان میں سائنس کا فروغ“ ہے۔ ڈاکٹر نکول پراشر، ڈائرکٹر وگیان پرسار، نئی دہلی مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر شیام سندر پرساد، ماہر امراض چشم، حیدرآباد مہمان اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج تعارفی کلمات ادا کریں گے۔ چند کتابوں کی رسم اجرا بھی ہوگی۔
 26 فروری کو لیزر کی دریافت کے 60 سال مکمل ہورہے ہیں۔ یونیسکو کی جانب سے بڑے پیمانے پر آئی ڈی ایل 2020 کے نام سے منایا جارہا ہے۔ یونیسکو کے نمائندے پروفیسر زاہد خان شرکت کر رہے ہیں۔ صدارت پروفیسر سید رحمن، شعبہ ¿ طبیعیات، عثمانیہ یونیورسٹی کریں گے۔ اس میں ملک بھر سے اسکالرس، اساتذہ، سائنس کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، اسسٹنٹ پروفیسر خصوصی سیشن کے کنوینر ہیں۔ سائنس کانگریس میں جملہ 6 تکنیکی سیشن ہوں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی