علی گڑھ کے لاشیف ریسٹورنٹ میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکاراوں کی آمد

 



علی گڑھ، : علی گڑھ کے میرس روڈ پر واقع لاشیف ریسٹورنٹ میں ایک تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ علینا ٹوٹیجا اور ہالی ووڈ اداکارہ سیرینا وِنسلیٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں اداکاراو ¿ں نے دیگر معززین کے ہمراہ لاشیف کی ٹی شرٹ کی رونمائی کی ۔ انھوں نے شیدائیوں کو آٹوگراف بھی دئے۔
  انھوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علی گڑھ آکر انھیں بہت مسرت ہوئی ۔ لاشیف کے لذیذ ذائقے دار کھانوں نے لطف دوبالا کردیا۔ انھوں نے کہاکہ ذائقہ دار کھانا انسان کو فرحت و نشاط عطا کرتا ہے اور لاشیف میں یہ سب میسر ہے۔ اس موقع پر موجود لوگوں میں کافی جوش و خروش کا ماحول رہا اور خوشگوار ماحول کا سبھی نے لطف اٹھایا۔ 
  اس موقع پر آر جے جیوتی، ویبھو راج سنگھ، سونالی سنگھ، گووند سنگھ راوت، چودھری پونم کوشک، زید اور ذیشان و غیرہ موجود رہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی