جامعہ میں صد سالہ تقریبات کی مناسبت سے ڈیلوز اور گوٹاری سے متعلق تین روزہ کانفرنس کا افتتاح 


سینٹر فار کلچر، میڈیا اینڈ گورننس (سی سی ایم جی)  اور ڈیلوز  اینڈ گٹاری اسٹڈیز  ان انڈیا کلیکٹیو کے اشتراک سے ”انکاونٹرنگ دی سوشل: ماسکوردس، فلیوڈٹیز اینڈ  بیکمنگ آف پوسٹ کیپیٹلزم“کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس کا افتتاح عمل میں آیا۔یہ کانفرنس جامعہ میں صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک ہفتہ طویل ڈیلیزو اور گوتاری ورلڈ کانگریس 2020 کے زیراہتمام”پوسٹ ہومین ٹیکنوسکیپس - ڈیجیٹل، ورچوئل  اینڈ دی میکنک“کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کیمپ کا افتتاح 17 فروری کو کیا گیا تھا۔

کانفرنس کا افتتاحی اجلاس پروفیسر لیونارڈ لاؤلر، پینسلوینیہ اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ  کے ذریعہ کیا گیا، جس میں امریکہ پرڈیو یونیورسٹی  کے  پروفیسر ڈینیئل سمتھ نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر صائمہ سعید، آنریری  ڈائریکٹر، سی سی ایم جی نے کی۔ کانفرنس کے کنوینرز، پروفیسر بسوجیت داس اور ڈاکٹر منوج این وائی نے بالترتیب کانفرنس کا خیرمقدمی خطاب اور تعارف پیش کیا۔

 پروفیسر جوف پی این بریڈلی، جاپان  ٹیکیو یونیورسٹی نے شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔ افتتاحی  پلینری کی صدارت پروفیسر جارج ورگیس، صدر، ڈیلوز اور گٹاری اسٹڈیز ان انڈیا کلیکٹو نے کی۔

20 سے 22 فروری تک جاری رہنے والے اس تین روزہ کانفرنس میں 15 متوازی اور 11 مکمل سیشنوں ملک و بیرون ملک کے شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے 70 سے زیادہ مقالے پیش کیے۔جن اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی ان میں مابعد کیپیٹلائزم، مائکروپولٹکس، نئی مادیت پسندی اور انتھروپوسین، کوئیکنگ سنیمٹکس، پیراسیکٹ مائکرو ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل سرفڈم، ماحولیاتی نظام، خلائی اور سیمی کیپیٹل ازم   شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی