اتر پردیش اردو اکادمی میںیوم مادری زبان کا انعقاد

 



لکھنو ¿: ،اتر پردیش اردو اکادمی میں مادری زبان کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک مذاکرہ ہوا جس کی صدارت اکادمی کی چیئرپرسن پروفیسر آصفہ زمانی نے کی۔ اس سلسلے میںپروفیسر آصفہ زمانی نے مادری زبان کے حوالے سے اردو زبان کی شیرینی اور اس کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فریضہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اردوتعلیم سے واقف کرائیں۔ والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کو اردو زبان سکھانے کا اہتمام کریں۔
  مہمان خصوصی جناب محمد مسعود نے کہا کہ مادری زبان وہ زبان ہے جسے ہم اپنی ماں اور ماحول سے سیکھتے ہیں اور وہ ہمارے شخصیت میں رچ بس جاتی ہے کہ آگے چل کر کام چاہے کسی زبان میں کریں۔ ہمارے اظہار کی سب سے پر قوت زبان مادری ہی ہوتی ہے اور اس سے ہمارا اسی طرح کا فطری لگاو ¿ ہوتا ہے جس طرح کا لگاو ¿ ہمیں اس جگہ سے ہوتا ہے جہاں ہم پلے بڑھے ۔ ہندوستان میں بے شمار زبانیں اور بولیاں ہیں اور سب کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔
 اکادمی کے سکریٹری ایس رضوان نے کہا کہ ۰۰۲ سے زائد زبانیں اب معدوم ہو چکی ہیں۔ اس کی اصل وجہ گاو ¿ں سے شہروں کی طرف نقل مکانی ہے۔ اس موقع پر سابق ڈی-جی-پی ،رضوان احمد اور اردو کوچنگ اسکول کے ٹیچر قمر خاں نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض سپرنٹنڈنٹ محمدمعاذ اختر احسن نے انجام دئے۔مذاکرے میں اکادمی اسٹاف اور کمپیوٹر سینٹر کے طلبا ءنے بھی شرکت کی۔
 یہ اطلاع سپرنٹنڈنٹ ذبیح اللہ نے دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی