جامعہ صد سالہ تقریبات کے تحت ڈیلیزو ا ینڈ گولٹاری پر ورلڈ کانگریس کا آئندہ ہفتے انعقاد

 


جامعہ ملیہ اسلامیہ کی صد سالہ تقریبات کے تحت سنٹر فار کلچر، میڈیا اینڈ گورننس ڈیلیزو اینڈ گوٹاری ورلڈ کانگریس 2020 کا اہتمام کررہی ہے۔ کانگریس کا انعقاد 17 جنوری سے 22 جنوری تک ہوگا جس میں ایک کیمپ اور ایک کانفرنس تین دن تک جاری رہیں گے۔

کیمپ میں ' کنفگرنگ دی پوسٹ ہومن ٹیکنوسکیپس: ورچوئل، ڈیجیٹل، ا ینڈ میکنک ' کے عنوان سے 17 فروری کو شروع ہو گا، جس میں 60 سے زائد بین الاقوامی اور قومی شرکاء کا ایک متنوع گروپ شامل ہوں گے اور  ڈیلیزو اینڈ گوٹاری کے علاوہ ہندوستانی معاشرتی نظریہ پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

15 متوازی سیشنوں اور 11 پلینری ٹاک پر مشتمل کانفرنس  جس کا عنوان ''انکاونٹرنگ دی سوشل: ماسکوارادس فلوائڈیز، ا ینڈ بکمنگس آف پوسٹ کیپیٹلزم ' ہے  20 تا 22 فروری تک کیمپ کے فورابعد منعقد ہوگی۔

پروفیسر لیونارڈ لولر، پینسلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ افتتاحی خطاب پیش کریں گے اور ڈاکٹر جارج ورگیز کے، صدر، ڈیلوز اور گوئٹری اسٹڈیز ان انڈیا کلیکٹیو اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پروفیسر صائمہ سعید، آنریری ڈائرکٹر، سنٹر فار کلچر، میڈیا اینڈ گورننس، استقبالیہ تقریر کریں گی اور کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر منوج این وائی کے ساتھ ساتھ کانفرنس کے کنوینر جنرل سکریٹری دیلوز اینڈ گٹاری اسٹڈیز انڈیا کلیکٹو کا تعارف کرائیں گی۔ پروفیسر بسواجیت داس، سی سی ایم جی کلمات تشکر ادا کریں گے۔

مصنوعی ذہانت، مابعد انسانیت، بایوکیپیٹل ازم، ماحولیاتی سائنس، ٹرانس جینڈرزم، خود کشی اور معاشرے کی خاموشی  جیسے مختلف موضوعات پر دنیا کے نامور دانشور اپنے مقالے پیش کریں گے۔

کیمپ اور کانفرنس کے کلیدی مقررین میں ایوا ڈی باہووسک، لیوبلجنا یونیورسٹی، سلووینیا شامل ہیں۔ جاف پی این۔ بریڈلے، ٹیکیو یونیورسٹی، جاپان۔ تاتسوئیہ ہیگاکی، اوساکا یونیورسٹی، جاپان۔ لیونارڈ لاؤلر، پنسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ، سیبسٹین ہسین ہاؤ لیاؤ، نیشنل تائیوان یونیورسٹی، تائیوان؛ این سووگنگرگس، یونائٹائٹ پیرس نانٹیرے، فرانس؛ ڈینیل اسمتھ، پرڈیو یونیورسٹی، امریکہ کینتھ سورن، ڈیوک یونیورسٹی، امریکہ؛ ایلکس تائک گوانگ لی، کینگ ہی یونیورسٹی، سیؤل۔ توشیہ یوونو، واکو یونیورسٹی، جاپان۔ جینل واٹسن، ورجینیا ٹیک یونیورسٹی، امریکہ شامل ہیں۔

کیمپ اور کانفرنس انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹڈیز ان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ (آئی ایس آئی ڈی) وسنت کنج میں ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی