وزیر اقلیتی بہبود نے کل سے شروع ہونے والے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کیں

 









 



 




 




-لکھنو  اترپردیش کے وزیراقلیتی بہبود، مسلم اوقاف اور حج نیز سیاسی پنشن اور سول ایوی ایشن جناب نند گوپال گپتا’نندی‘ نے کل 25فروری 2020سے شروع ہونے والی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کو نیک خواہشات دی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی سال 2020کے امتحانات 25فروری 2020سے شروع ہوکر 5مارچ2020تک اختتام پذیر ہوں گے۔ اس سال امتحان ریاست کے 557 امتحان مراکز پر دونوں شفٹوں میں ہوںگے، جس میں کل 182258طلبہ شامل ہو رہے ہیں۔ امتحان میں 97348طلباءاور 84910طالبات شامل ہوں گے ۔ کل امیدواروں میں 138241ادارہ جاتی یعنی ریگولر اور 44017ذاتی یعنی پرائیویٹ عالب علم شامل ہیں۔
جناب نندی نے بتایاکہ سال 2020میں امتحانات میں نئے تجربہ کیے گئے ہیں جیسے سیکنڈری (منشیمولوی) کے امتحان میں سوال ناموں کی تعداد چھ(6)اور سینئر سیکنڈری (عالم) کے امتحان میں سوال نامہ کی تعداد-پانچ(5)کر دی گئی ہے، جس سے ماضی کی طرح اوبائی اور طویل مدت سے نجات مل سکے نیز سوال ناموںکی خاکہ بیحد آسان اور بہتر ہے۔ دیگر بورڈوں کے ساتھ ساتھ اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات بھی وقت پر ہو رہے ہیں۔ اس سال امتحان سے قبل ماڈل کویسچن پیپر اور نصاب سے متعلق تفصیل طالب علموں کو فراہم کرائی گئی ہے۔
جناب نندی نے بتایاکہ اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی سال 2020کے امتحانات میں پائلیٹ پروجیکٹ کے طورپر ’ماڈل امتحان مراکز کا بھی تعین ‘ کی بھی کوشش کی گئی ہے، جس کے تحت ہر ضلع میںکم از کم ایک امتحان مرکز کو ماڈل امتحان مرکز کے طور پر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کی بنیاد پر سب سے بہتر امتحان مرکز کے طورپر آئندہ سال سبھی امتحان مراکز پر نافذ کرنے کی کوشش کی جائےگی۔ یہ اپنے آپ میں سبھی بورڈوںسے ایک الگ اور نیا تجربہ ہے، جسے آگے اور بڑھایاجائےگا۔ اس سال بھی بورڈ امتحانات سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میںہو رہے ہیں اور دیگر سبھی ضروری بندوبستوںکو یقینی بنایا گیا ہے۔
گذشتہ سال کی طرح امسال بھی امتحان دہندہ کی موجودگی امتحان مراکز کے ذرعیہ مدرسہ پورٹل پر آن لائن فیڈ کی جائےگی۔ حاضری فیڈ کرنے کے عمل میں مزید شفافیت لانے کے مقصد سے مدرسہ پورٹل کے ڈیش بورڈ (front page)پر امتحان دہندہ کےلئے اپنی حاضری کراس چیک کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ سہولت متعلقہ مدرسہ کے لاگ ان پر بھی موجود ہوگی۔
جناب نندی نے بتایاکہ اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات اس نظریہ سے بھی اہم ہیں کہ امتحان محض 10دنوں کے اندر کرائے جا رہے ہیں، جو تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ قبل کی طویل، اباو ¿ اور لیٹ لطیفی نظام سے زبردوست اصلاح ہے۔ پہلے امتحانات کافی تاخیر سے ہوتے تھے، جس کے باعث نتائج کے اعلان میں بھی کافی وقت درکار ہوتا تھااس کے ساتھ ہی طلبہ کی درس رتدریس کے علاوہ ان کی صحت پر بھی منفی اثر پڑتا تھا۔ مدارس کو این ایس ایس، اسکاو ¿ٹ گائیڈ، شجرکاری، مکمل صفائی وغیرہ سے بھی وابستہ کیا جا رہا ہے، جو کہ اقلیتوں کے تعلیمی نظام کو اصل دھارے میں شامل کرنے کی جانب حکومت کی منشاں کو واضح کرتا ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی