حیدرآباد، 20 فروری (پریس نوٹ) شعبہ اسلامک اسٹڈیز مانو میں بزم طلبہ کے تحت ”دستور ہند کی تفہیم“ کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں شعبہ کے طلبہ نے مختلف عناوین کے تحت حقائق اور دلائل کی روشنی میں آئین ہند کی تفہیم پر اپنی معلومات پیش کیں۔ اےم اے کے طلبہ عاصم افتخارانعم محمدی شیخ ، ثاقب طفیل نے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر شکیل احمد (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ) نے صدارت کی۔ پروگرام کا آغاز رشید احمد عادل کی قرا ¿ت کلام پاک سے ہوا۔ کلمات تشکر ثاقب راز نے ادا کئے۔ اور نظامت کے فرائض ثناءاللہ رامپوری نے انجام دیئے۔