شعبہ علم الادویہ میں دو روزہ قومی سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا

 



 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ علم الادویہ،فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں ’ہولسٹک (کلیات گائیڈڈ)ریسرچ اِن یونانی میڈیسن“کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔


                اختتامی اجلاس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر حکیم سید مودود اشرف نے اسے ایک تاریخی واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ۲۷۹۱ءمیں اسی شعبہ سے اعلیٰ تعلیم کا آغاز ہوا تھا اور یہیں سے آج بدلاﺅ کی ایک تحریک شروع ہوئی ہے۔ شعبہ کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد اللطیف نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے سیمینار کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر ان کی ستائش کی۔


                یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ڈی آر ایس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت منعقد اس سیمینار میں ملک کے مشہور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ریسرچرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دو روز تک چلنے والے اس سیمینار میںپروفیسر کنور محمد یوسف امین،پروفیسر حکیم سید مودود اشرف،پروفیسر ایم زین العابدین،پروفیسر معین الدین،پروفیسر آسیہ سلطانہ ،پروفیسر عبد اللطیف،پروفیسر محمد انور صدیقی،پروفیسر عبد الودود،پروفیسر تنزیل احمد، پروفیسر تبسم لطافت،پروفیسر ابوالکلام نجمی،پروفیسر مہتاب پروین ،پروفیسر انور شہزاد،پروفیسر یاسر حسن صدیقی،پروفیسر جے سریش چندرا،پروفیسر محمد نصیر الدین،پروفیسر اشہر قدیر،پروفیسر کے کے شرما نے گیسٹ لکچرز کے ذریعہ سیمینار کے موضوع کی مختلف جہتوں کا احاطہ کیا ۔


                سیمینار میں شرکت کرنے والے میڈیکل سائنسز،کیمسٹری ،باٹنی ،زولوجی اور سائنس کے دوسرے شعبوںکے ماہرین نے یونانی طب کی تحقیق میں اپنے مضامین سے استفادے کے امکانات اور مواقع کی نشاندہی کی ۔علی گڑھ،دہلی،بنگلور ،حیدرآباد،بھوپال،لکھنو ¿، الہ آباد، گلبرگہ،مالیگاﺅں،سری نگر سے آئے مندومین نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔


                شعبہ ¿ علم الادویہ کے چیئرمین پروفیسر نعیم احمد خاں نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر پروفیسر کنور محمد یوسف امین اور پروفیسر غفران احمد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سیمینار کے ذریعہ طبی تحقیق کی جو نئی جہت پیش کی گئی وہ ہمیشہ یاد کی جائے گی۔ سیمینار کے کنوینر پروفیسر غفران احمد نے کانفرنس سے متعلق مختصر روداد پیش کی اور مندوبین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار کو کامیاب بنانے میں ان کے شعبے کے اساتذہ پروفیسر اقبال احمد قاسمی ،ڈاکٹر نازش صدیقی،ڈاکٹر عبد الرو ¿ف،ڈاکٹر سنبل رحمٰن ،ڈاکٹر شمشاد عالم اور ڈاکٹر بلال تفسیر کا قابلِ قدر تعاون رہاہے۔پروفیسرسعود علی خاں پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج نے اپنے صدارتی خطبے میں منتظمین کو مبارکباد دی، جب کہ ڈاکٹر عبد الرو ¿ف نے سیمینار میں اساتذہ و طلبہ کی سرگرم شمولیت اور غیر تدریسی عملہ تعاون کے لیے اظہار تشکر کیا۔


٭٭٭٭٭٭


جدید تر اس سے پرانی