اردو یونیورسٹی میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر نکڑ ناٹک

 



حیدرآباد،  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبہ ¿ سوشل ورک کے طلبہ نے جنسی شعور بیداری مہم کے تحت ایک نکڑ ناٹک ”سماج کو آگے بڑھانا ہے تو لڑکی کو بھی پڑھانا ہے۔“ منگل کی شام پیش کیا۔ شعبہ نے مائی چوائس فاﺅنڈیشن‘حیدرآباد کے تعاون سے ”امن کے چیمپئن“ نامی ایک فورم قائم کیا ہے جہاں یونیورسٹی، کالج اور سلم بستیوں کے طلبہ میں جنسی مسائل پر شعور بیداری کے لیے والینٹر تیار کیے جائیں گے۔ یہ ڈرامہ اس مہم کا حصہ تھا جس میں حصولِ تعلیم سے لڑکیوں کو روکنے کی غلط روایت پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ کس طرح سے ہمارا سماج صنفِ نازک کو اپنا تابعدار اور گھر تک محدود رکھنے کے لیے جواز پیش کرتا ہے۔ امن کے چیمپئن والینٹرس عوام میں سلم علاقوں میں مستقبل میں اس طرح کا ڈرامہ اور دیگر پروگرام کرتے ہوئے شعور بیدار کریں گے کہ لوگ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھیں اور لڑکیوں کی تعلیم کا بھی بہتر نظم کریں۔ دیگر کالجوں کے چیمپئن، مائی چوائس فاﺅنڈیشن کے اسٹاف، طلبہ اور یونیورسٹی کے مختلف اراکین عملہ نے اس ناٹک کا مشاہدہ کیا۔ پروفیسر محمد شاہد، شعبہ ¿ سوشل ورک نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے جہاں عمومی غلط فہمیوں کا ازالہ عملی ہے وہیں سوشل ورک طلبہ کو اپنے کام میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پہل کے ذریعہ نوجوان طلبہ کے ذہنوں پر اچھا اثر ہوتا اور ان میں جنسِ مخالف کے تئیں احترام پیدا ہوتا ہے۔ پروفیسر محمد شاہد رضا، صدر شعبہ ¿ سوشل ورک نے امن کے چیمپئن والینٹرس کی کاوشوں کی ستائش کی اور اساتذہ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اس پہل کو کامیاب بنایا۔


جدید تر اس سے پرانی