لدھیانہ کے شاہین باغ میں مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں خواتین شامل ہوئیں
تین طلاق پر مسلم خواتین کو بہنیں بتانے والے مودی جی خاموش کیوں۔خدیجہ احرار کا والالہ انگیز خطاب
لدھیانہ، شہر کے شاہین باغ میں آج ہزاروں کواتین نے فتح گڑھ گاندھی کالونی سے شامل ہو کر مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کی سرگرم کاکن خدیجہ احرار نے کہا کہ ملک بھر کے شاہین باغوں میں لاکھوں مائیں بہنیں مودی سرکار کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور تین طلاق پر مسلم خواتین کو اپنی بہنیں بتانے والے مودی جی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف چل رہی یہ تحریک شرناتھی بھائی بہنوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ ان فرقعہ طاقتوں کے خلاف ہے جو کہ سی اے اے کی آڑ میں ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہیں،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے گلابی باغ کی شمع پروین نے کہا کہ مودی سرکار عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے یہ قانون کے کر آئی ہے،تاکہ وہ آسانی کے ساتھ ملک کا سرمایہ پرائیوٹ کمپنیوں کو فروخت کر سکیں، انہوں نے کہا کہ یہ قانون جو آج صرف مسلمانوں کو باہر کا راستہ دکا رہا ہے تو کل کو ملک کی دیگر اقلیتوں کو باہر کا راستہ دکھائے گا، اس موقعہ پر نائب شاہی امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مظاہرین کو غدار کنے والوں کو شرم آئی چاہئے مظاہرین پر الزام لگانے والے کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ہم وہ ہیں جو ظالم انگریز کے ساتھ ٹکراتے رہے اور تم وہ ہو جو انگریز کے گھوڑوں کی لید اٹھا کر مخبریاں کرتے رہے ہو، نائب شاہی امام نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں عوام جاگ چکی ہے اب دھرم کے نام پر سیاست نہیں ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان کی جھوٹی باتیں بتانے والے مودی آج صرف مندر اور مسجد کی باتیں کر رہے ہیں، قابل ذکر ہیکہ آج کے احتجاج میں نماز جمعہ کے بعد شہر بھر سے ہزاروں افراد مزید شاہین باغ پہنچ گئے جس کی وجہ سے پولیس کو اانن فانن مزید سکیورٹی بڑھانی پڑی، اس موقعہ پر گردوراہ دکھ نورن صاحب کے نائب صدر گرپریت سنگھ ونکل، ہرجیت سنگھ شہزادہ، محمد فئرور مزدور یونین، محمد سنور امن ویلفیئر سوسائٹی، محمد اسلام الدین اور دیگر معززین نے خطاب کیا، اسٹیج کی نظامت محمد اشرف گلابی باغ نے انجام دی،