وائس چانسلر نے میڈیکل کالج میں بھرتی زخمیوں کو دیکھا


 


 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج بروز منگل جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں بھرتی ان لوگوں کی عیادت کی جو اوپر کوٹ علاقے میں زخمی ہوگئے تھے۔


                وائس چانسلر نے کہاکہ میڈیکل کالج میں بھرتی سبھی زخمیوں کو بہتر سے بہتر مفت طبی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔ انھوں نے متعلقہ ڈاکٹروں سے بات چیت کرکے زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وائس چانسلر نے یقین دلایا ہے کہ میڈیکل کالج میں جو بھی سہولیات دستیاب ہیں وہ انھیں مفت میں فراہم کی جائیں گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی