-لکھنو :
اتر پر دیس کے وزیر چھو ٹی درمیانہ اور متوسط صنعت نیز بر آمد حو صلہ افزا جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ کی صدارت میں یہاں کھا دی بھون میں محکمہ جا تی اسکیموں کی جائزہ میٹنگ میں منطقہ وار اور ضلع وار اسکیموں کی پیش رفت پر تفصیلی ذکر کر تے ہوئے متعلقہ افسران کو حکومت کی منشا کے مطابق مار چ کے آخر تک الا ٹمنٹ نشانوں کو ہر سمت میں مکمل کیے جانے کی ہدایت دی ۔
جناب سنگھ نے حکومت کی منشا کے نتیجہ میں اسکیموں کی پیش رفت کو یقینی بنا نے کے تئیں تفویض ، قرارداراور خود ترغیب مستفیدین تک خود پہنچنے کا طرز اپنائے جانے پر زور دیا ۔ انہوں نے افسران کو کام کرنے کے علا قہ میں منا سب معائنہ ، تربیتی اداروں ، بلاک ، تحصیل ، پیداوار گرپوں ،صنعت کا روں اور تنظیموں تک پہنچ کر انہیں اسکیم کے بارے میں تفصیل سے با خبر کرانے نیز اس سے تال میل قائم کر ان کو اسکیموں کا فائدہ یقینی بنا نے کی ہدایت دی ۔ ساتھ ہی آئندہ سال میں نشانہ کو مکمل کرنے کے لیے متعلقہ اسکیموں کی عمل آوری کا خاکہ پیش کر کے وقت سے نشانہ کے حصول کی ہدایت دی ۔
اس مو قع پر وزیر ریاست برائے چھوٹی اور متوسط صنعت جناب چودھری ادیہ بھان سنگھ کے ذریعہ میٹنگ میں افسران کو زیا دہ سرشار جذبہ ، زیا دہ بیداری سے علا قہ میں معائنہ کرتے ہوئے کاموں اپنائے جانے نیز نتیجہ دینے کی کا رروائی یقینی بنانے کی ہدایت گئی ۔
پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر نو نیت سہگل نے وزیر اعظم روزگار وضع پر وگرام ( پی ایم ای جی پی ) ، وزیر اعلیٰ نوجوان خود روزگار اسکیم ( ایم وائی ایس وائی ) نیز ایک ضلع ایک پیداوار مالیاتی تغذیہ امداد اسکیم میں تساہلی پائے جانے والے ضلعوں کا معائنہ کر تے ہوئے متعلقہ صنعت کو مارچ کے آخر میں ہر سمت میں نشانہ مکمل کے ہدایت دی ۔ انہوں نے بہت کم ترقی والے 25ضلعوں کو سخت انتباہ کرتے ہوئے ڈائر کٹریٹ سطح سے بھی اس کی پیش رفت کا معائنہ کیے جانے کی ہدایت دی ۔