کووڈ-19: یوگی نے ان افسران کے ساتھ کی اہم میٹنگ

 



وزیر اعلیٰ نے کوویڈ۔19 کے ضمن میں مختلف علاقوں کے نامزد نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ کی
نو ڈل افسر پو ر ی کو شش کریں کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے اور سڑک پر نہ سوئے :وزیر اعلیٰ
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص جہاں ہے وہیں رہے۔ لاک ڈاو ¿ن کورونا وائرس کوویڈ 19 کے خلاف جدوجہد ہے۔ ہم سب کو اس جدوجہد کو کامیاب بنانا ہوگا۔ اس کام میں ہر شخص کو اضافی تعاون کرنا ہوگا۔ لہذا تمام نوڈل افسران کو چاہئے کہ وہ بین محکمہ جاتی تال میل کے ساتھ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوڈل افسران کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے اور سڑک پر نہ سوئے ۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مختلف ریاستوں کے لئے کوویڈ 19 کے سلسلے میں نامزد نوڈل آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کا فون لاک ڈاو ¿ن کی صورتحال نوڈل افسران کے ذریعہ وصول کرنا ضروری ہے۔متاثرہ شخص سے پوری شائستگی سے بات کریں اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوڈل آفیسر اپنے ذریعہ انجام دیئے گئے کاموں کی بھی ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کرے۔ میٹنگ کے دوران ، وزیر اعلیٰ نے تمام نوڈل افسران سے ان کی تعیناتی کے بعد انجام دیئے گئے کاموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوڈل افسران کو لاک ڈاو ¿ن مدت کے دوران مختلف ریاستوں میں رہنے والے یوپی کے باشندوں کو وہاں رہنے کے لئے تیار کرنا چاہئے۔ انہیں بتایا جائے کہ سب کے لیے لاک ڈاو ¿ن کی پیروی میں سب کی بھلائی ہے ۔اس میں ، ان کی صحت محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں مقیم لاک ڈاو ¿ن سے متاثرہ ریاست کے عوام کو یہ بتایاجائے کہ ان کے کھانے پینے اور رہائش کی پریشانیوں کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ نوڈل افسران کو چاہئے کہ وہ متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور لاک ڈاو ¿ن سے متاثرہ لوگوں کے لئے رہائش اور کھانے کے انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ریاستی حکومت کو دیگر ریاستوں میں پریشانی ہونے اترپردیش حکومت کے ذریعہ انتظامات کویقینی بنایا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ اترپردیش میں مقیم دیگر ریاستوں کے باشندوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہاں مقیم دیگر ریاستوں کے باشندے کے کھانے اور رہنے کا مناسب انتظامات کو نوڈل افسران کے ذریعہ بندوبست یقینی بنانا جائے۔ سفر کے لئے اجازت دیئے جانے کے علاوہ ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں۔ اس سلسلے میں کی جانے والی کارروائی سے متعلق ریاست کو بھی آگاہ کیا جائے۔


جدید تر اس سے پرانی