کووڈ ہسپتال کا وزیر اعلی نے کیا معائینہ



وزیراعلیٰ ایس پی پی جی آئی میں قائم راجدھانی کوویڈ اسپتال کا معائنہ کیا
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ایس جی پی جی آئی ، لکھنو ¿ میں قائم راجدھانی کووید اسپتال کا معائنہ کیا۔ اس دوران پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایس جی پی جی آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر آر کے دھیمان سمیت انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ڈاکٹر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے آئیسو لیشن روم کا معائنہ کیا اور اسپتال میں مختلف وسائل کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس اسپتال میں کوئی مریض داخل نہیں ہے۔ فی الحال کورونا مریضوں کا علاج مین کیمپس واقع 10 بستروں والے آئیسولیٹیڈ کورونا فیسلیٹی میں کیا جا رہا ہے ۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے سے بات کی۔انہوں نے طبی علمے سے ان کے کوارننٹائل کے بارے معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ کورونا علاج سے وابستہ تمام طبی عملے کے لئے زیرو فیصد انفیکشن کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے لیے انفیکشن سے بچاو ¿ سے متعلق تمام ضروری سامان اور کپڑے دستیاب کیے جائیں۔
معلوم ہوکہ راجدھانی کوویداسپتال میں بین الاقوامی معیار کے مطابق 210 جدید ترین بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ اس میں 80 ونٹیلیٹرسے لیس بستر کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ اب تک 25 وینٹیلیٹر لگائے جاچکے ہیں۔ کل تک ، 15 دیگر وینٹیلیٹر بھی لگائے جائیں گے۔ اس طرح پہلے مرحلے میں اس اسپتال میں 40 وینٹیلیٹر دستیاب ہوں گے۔ مستقبل میں ضرورت کے مطابق باقی وینٹیلیٹر لگائے جائیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ میں 300 طبی عملے ہیں جن میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملہ بھی شامل ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کے سنگین مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔


جدید تر اس سے پرانی