اے ایم یو اور اس کے اسکولوں میں سبھی امتحانات 2اپریل تک ملتوی


علی گڑھ، : کورونا وائرس انفیکشن سے تحفظ کے مقصد سے وزارت فروغ انسانی وسائل اور یوجی سی کی رہنما ہدایات کی روشنی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)اور اس کے اسکولوں میں سبھی تھیوری اور پریکٹیکل امتحانات کو آئندہ 2اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔


                یکم جماعت سے بارہویں جماعت تک کے سبھی امتحانات کو 2اپریل تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے ، اور امتحان کا نیا نظام الاوقات بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح فیکلٹی آف انجینئرنگ کے مِڈ سمسٹر تھیوری امتحانات اور پریکٹیکل کو بھی 2اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے۔


                کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری کے مطابق بی اے-ایل ایل بی (سالِ آخر)، بی ووک اور بی یو ایم ایس کے باقی امتحانات بھی ملتوی کردئے گئے ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن اے ایم یو کے ملاپورم، کشن گنج اور مرشدآباد کے مراکز پر بھی نافذ ہے۔ طلبہ اگر اپنے گھروں کو جانا چاہیں تو وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں کو جاسکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی