علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کی اطلاع کے مطابق لاہا کی فصل جو تین دن کے اندر کٹنے کو تیار ہے اس کی نیلامی جمعہ 20مارچ کو شام 4بجے لینڈ اینڈ گارڈن دفتر کے احاطہ میں ہوگی۔
شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر انور ذکی صدیقی نے بتایا کہ خواہشمند افراد فصل کو نیلامی سے قبل اچھی طرح دیکھ لیں۔ بولی سے ایک گھنٹہ قبل بیس ہزار روپئے بطور ضمانت جمع کرنے ہوں گے۔ جس کے نام بولی چھوٹے گی اس کی ضمانت رقم کو نیلام رقم میں شامل کرلیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ نیلام کمیٹی کو پورا اختیار ہوگا کہ وہ بغیر کوئی وجہ بتائے سب سے اونچی بولی کو قبول کرے یا نہ کرے یا نیلام کو ملتوی کردے۔ اس سلسلہ میں قطعی فیصلے کا اختیار نیلام کمیٹی کو ہوگا اور کسی بھی طرح کی چارہ جوئی علی گڑھ کی عدالت میں ہوگی۔