ربیع مارکیٹنگ سال 2020-21میں گیہوں کے فروخت کےلئے  کاشتکاروں کا پورٹل پر رجسٹریشن لازمی



ربیع مارکیٹنگ سال 2020-21میںگیہوں خرید مراکز پر گیہوں کے فروخت کےلئے کاشتکاروں کو محکمہ ¿ غذا ورسد کے پورٹل www.fcs.up.gov.inپر رجسٹریشن کرانا لازمی کر دیا گیا ہے۔ کاشتکاروں کے ذریعہ ازخود، عوامی سہولت مرکز کے توسط سے یا سائبر کیفے کے توسط سے رجسٹریشن کرایا جا سکے گا۔ کاشتکار رجسٹریشن کی نشر واشاعت منڈی پریشد کے توسط سے بڑے پیمانے پر کرایا جائےگا۔
اترپردیش محکمہ ¿ غذاورسد کے ذریعہ جاری حکم نامہ کے مطابق اگر کوئی کاشتکار بغیر رجسٹریشن کرائے مرکز پر گیہوں فروخت کرنے کےلئے آتا ہے، تو اس کا رجسٹریشن مرکز پر ہی کرالیا جائےگا۔ لیکن کاشتکار کے ذریعہ رجسٹریشن میں دیا گیا بینک اکاو ¿نٹ کا پی ایف ایم ایس پورٹل پر تصدیق ہونے کے بعد ہی اس کا گیہوں خریدا جائےگا۔ 100کوئنٹل سے زائد کی صورت میں محکمہ ¿ ریونیو کے توسط سے تصدیق کراتے ہوئے گیہوں خریدا جائےگا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی