رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6مارچ مقرر
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ اسلامی علوم کی اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی کی جانب سے ”اسلام میں تین طلاق“ موضوع پر ریسرچ اسکالروں کا ایک سیمینار 28مارچ کو منعقد کیا جارہا ہے۔ سیمینار کے کنوینر پروفیسر بلال احمد کُٹّی نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جو ریسرچ اسکالر اس سیمینار میں شریک ہونے کے خواہشمند ہیں انھیں اپنے مضمون کی تلخیص کے ساتھ رجسٹریشن فیس کے طور پر ایک ہزار روپئے جمع کرنا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6مارچ ہے۔ مکمل مضمون کو ای میل آئی ڈی ahmad.bilal881@gmail.com پر 12مارچ تک جمع کیا جاسکتا ہے۔