علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن کی جانب سے دو روزہ قومی سیمینار بعنوان ”ہندستان میں مطالعاتِ قرآن کا منظرنامہ“ 4-5مارچ کو یوجی سی ایچ آرڈی سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر محمد مبین سلیم ندوی ازہری نے بتایا کہ چار مارچ کو صبح 11بجے افتتاحی اجلاس ہوگا۔ سیمینار میں مختلف ریاستوں سے ماہرین قرآنیات شریک ہورہے ہیں۔