کرونا وائیرس پر اس مسلم تنظیم کی مسلمانوں سے خصوص گزارش


*مسلم قوم سے ایک اہم گزارش*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


کرونا وائرس سے ہونے والی موجودہ صورتحال کا شاید ہم لوگوں کو صحیح اندازہ نہیں ہے۔ یا پھر یوں کہیں کہ ہم نے خصوصی طور پر *مسلم کمیونٹی نے اس کو بہت لائٹ لیا ہے۔*


ہمارے ملک بھارت میں اور خاص طور پر بڑے شہروں میں صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے۔ ماہرین اور جانکار لوگوں کی رائے یہ ہے کہ یہ صورتحال مزید خراب ہوگی اور بڑے پیمانے پر لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔ *بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ہے۔*


-  کرونا وائرس سے متاثر صرف *ایک انسان  ہزاروں لوگوں کو اس سے متاثر کر سکتا ہے۔*


- موجودہ وقت میں اس کا مقابلہ صرف اور صرف *الگ تھلگ* رہ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔


- کسی شخص میں میں اگر ہلکے سے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامت دکھائی دے تو وہ فوراً ہاسپٹل سے رجوع کرے۔ اور *اپنے آپ کو پوری طرح سے لوگوں سے الگ تھلگ (Quarantine) کر لے۔*


- مسلم قوم کے ذمہ داران اور خصوصی طور پر علمائے کرام سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ آپ حضرات اپنے حلقہ اثر میں *کرونا کے تعلق سے زیادہ سے زیادہ جانکاری پھیلانے کی کوشش کریں۔*


علماء کرام سے خصوصی طور پر اپیل ہے کہ وہ لوگوں کو سمجھائیں کہ ہماری ذرا سی غفلت سے  بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو یہ بھی سمجھائیں کہ جس طرح پورا ملک تقریبا بند ہوتا جا رہا ہے ہم لوگوں کو بھی کوشش کرنی ہوگی کہ *ہم زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں رہیں۔*


 - سرکار، محکمہ صحت اور علمی ادارہ صحت کی جانب سے دی جانے والی *گائڈلائنس پر سختی سے عمل کیا جائے* اور اس کو ہلکے میں نہ لیا جائے۔


- اپنے اپنے علاقے  میں جو لوگ غریب ہیں کمزور ہیں انکی مدد د کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ کوشش ہو کہ اس بند کی وجہ سے *غریبوں کے گھر کا چولہا بند نہ ہونے پائے۔*


یہ بھی ضروری ہے کہ ہم سب مل کر اللہ کے حضور توبہ اور استغفار کی کثرت کریں۔ ذکراذکار کریں،  درود شریف کی کثرت کریں۔ دعائیں مانگیں، *اس آفت سے اللہ کی پناہ مانگیں*، عافیت مانگیں۔ 


*اللہ ہمارا حامی اور مددگار ہو۔*
 
فقط
*عامر ادریسی*
صدر، ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس


بہ شکریہ واٹس اپ


جدید تر اس سے پرانی