مدارس کے لئےگائڈ لائن جاری

 



نوویل کرونا وائرس کے بچاو ¿ کے مد نظر مدارس میں تجزیاتی امور، امتحانات اور
 دیگر تدریسی سرگرمیوں کے ضمن میں گائڈ لائن جاری
اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے نوویل کرونا وائرس سے بچاو ¿ کو مد نظر رکھتے ہوئے مدارس میں تجزیاتی امور، امتحانات اور دیگر سرگرمیوں کے ضمن میں فوری کارروائی کےلئے ضروری گائڈ لائنڈ جاری کر دی گئی ہیں۔
مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرارانسپکٹر جناب آرپیسنگھ نے بتایاکہ اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے بورڈ امتحانات-2020کے تجزیاتی کاموں کو فوری طور سے 2اپریل 2020تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تجزیاتی کام دوبارہ شروع کرنے کے سلسلہ میں الگ سے ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ساتھ ہی مدارس کے تمام قسم کے امتحانات اور دیگر تدریسی سرگرمیوں کو بھی فوری اثر سے منسوخ کرتے ہوئے 2اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔
جناب سنگھ نے بتایاکہ ریاست کے تمام ڈپٹی ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور ضلع اقلیتی بہبود افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ہاسٹل میں مقیم بچوں کو تعطیل پر گھر بھیج دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کے تعلیمی احاطہ اور ہاسٹلوں میں صاف-صفائی، سنیٹائیزیشن وغیرہ کےلئے بچاو ¿ امور ترجیح طور پر کرائے جائیں۔ سبھی مدارس میں ان احکامات پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی