گلستانِ سید میں سالانہ پھولوں کی نمائش 7-8مارچ کو


 


 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے لینڈ اینڈ گارڈن محکمے کی جانب سے 7-8 مارچ 2020ءکو سالانہ پھولوں کی نمائش و مقابلے کا انعقاد گلستانِ سید میں کیا جائے گا۔


                محکمے کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی نے بتایا کہ 6مارچ کو مقابلے کے شرکاءاپنے اپنے گملے گلستانِ سید میں لائیں گے۔ 7مارچ کو صبح آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک گملوں کو جج کیا جائے گا۔ صبح دس بجے نمائشِ گل کا افتتاح وائس چانسلر کے بدست ہوگا، جب کہ آٹھ مارچ کو 3:30 بجے مقابلے کے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 9مارچ کو دوپہر تین بجے گلستان سید میں پھولوں کے گملے فروخت کئے جائیں گے۔ خواہشمند افراد مختلف شعبوں کے تیار کردہ گملے گلستانِ سید پہنچ کر خرید سکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی