کرونا وائیرس کے لیے ہوں سنجیدہ، دیکھیں ایک عالم کی خصوصی اپیل


اے لوگو ......... رحم کرو اپنے آپ پر بھی اور ہم سب  پر بھی ......  
                          ــــــــــــ
 
        ممبئی میں ایک گھنی آبادی والے مسلم علاقے کے ایک مشہور عالم دین اور دینی کاموں میں سرگرم رہنی والی شخصیت کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، وہ اسپتال میں داخل ہیں، ان کے پورے گھر والوں کو کورنٹائن میں رکھ دیا گیا ـ دعا فرمائیں کے اللہ تعالی انھیں اور تمام مریضوں کو شفا عطافرمائے ـ


    اُس عالم کا نام اور علاقے کا نام دانستہ نہیں لکھا ہے، تاکہ دھشت نہ پھیلے ـ تاہم سب کو بتانا اس لئے ضروری سمجھاگیا کہ اب تک ہمارے لوگوں نے اس بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے، منع کرنے کے باوجود گلی محلوں میں لوگ جمع ہوتے ہیں، نکڑوں میں جھنڈ بناکر کھڑے ہوجاتے ـ سوچئے اگر گھنے مسلم علاقوں میں خدانخواستہ یہ بیماری عام ہوگئی تو کیا وہاں قیامت صغری نہیں برپا ہوجائے گی  ـ


     اس لئےاے لوگو  !  آپ سب کو اللہ کا واسطہ اپنے آپ پر اور دیگر مخلوق خدا پر رحم کرو ـ ہدایات پر عمل کرو، گھروں سے باہر مت نکلو، حکومت کو سختی پر مجبور مت کرو ...........      جان لو کہ اب مہاراشٹرا بھر میں کرفیو لگ چکا ہے ـ 


     خبردار ہوجاؤ ! یہ جنتا کرفیو نہیں ہے........ حقیقی کرفیو ہے ـ 
                   محمود دریابادی


بہ شکریہ واٹس اپ


جدید تر اس سے پرانی