8ریور بیسن پلان منظور کرنے کےلئے 9رکنی کمیٹی تشکیل

 



-لکھنو :
ریاست کی آٹھ اہم ندیوں:گومتی، گھاگھرا، راپتی، گنڈک، رام گنگا، جمنا اور سون کے ریور بیسن پلان منظور کرنے کےلئے پرنسپل سکریٹری آبپاشی اور آبی وسائل کی صدارت میں 9رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
سکریٹری آبپاشی اور آبی وسائل کی جانب سے 17مارچ 2020کو جاری سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ واٹر ریسورسیز ایجنسی(سوارا) کی جانب سے ریاست کی آٹھ بڈی ندیوں کا بیسن وار پلان پر منظوری دینے کےلئے 8جولائی 2019کے ذریعہ گومتی بیسن پلان اور 22نومبر 2019کے حکم نامہ کے ذریعہ 7ندیوں کی بیسن پلان پر منظوری دینے کےلئے چیف سکریٹری اترپردیش کی صدارت میں 11رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
اس کمیٹی میں پرنسپل سکریٹری آبپاشی اور آبی وسائل کو چیرمین بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پرنسپل سکریٹری زراعت، پرنسپل سکریٹری نمامی گنگے، پرنسپل سکریٹری شہری ترقیات، پرنسپل سکریٹری ماحولیات اور جنگلات نیز تبدیلی ¿ آب و ہوا، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای اور برآمدات حوصلہ افزائ، پرنسپل سکریٹری توانائی، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری کے ذریعہ نامزد اسپیشل سکریٹری رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرنسپل انجینئر اور ایچ او ڈی آبپاشی کو رکن اور چیف انجینئر آبی وسائل کو رکنکوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی