کسانوں کی صحت کے لیے ہوا یہ بڑا کام



سبھی کھاد فروخت مر اکز پر سینٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں
-لکھنو ئ
ریاستی کے وزیر زراعت ، زرعی تعلیم جناب سوریہ پرتاپ شاہی نے کہاکہ سبھی کھاد فروغ مر اکز پر سینٹائزر لازمی طور سے رکھا جائے ۔ ساتھ ہی کسانوں کو کھاد کے فروخت کے وقت سینٹائز کیاجائے ۔ جناب شاہی نے بتایا کہ کسانوں کو کھاد خریدنے کے لیے پی او ایس مشین پر انگوٹھا لگانا ہو تا ہے ایسی صورت حال میں کورونا جیسی بیماری سے بچنے کے لیے کھاد فروخت مر اکز پر سینٹائزر کی فراہمی ضروری ہے ۔
وزیر زراعت کی ہدایت کے ضمن میں ضلع زراعت افسرلکھنو ¿ کے ذریعہ ضلع کے تمام تھوک اور فٹکر کھاد فرشوں کو ہدایت دی گئی ہے وہ اپنے اپنے کھاد فروخت مراکز پر سنیٹائزر ضرور رکھیں اور کھاد خرید کے لیے آنے والے کسانوں کو پہلے سنیٹائزر کا استعمال کرانے کے بعد ہی پی او ایس مشین میں انگو ٹھا لگوائیں ۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی گئی کہ ان ہدایتوں کا سختی کے ساتھ عمل کرنا یقینی بنائیں ۔ کسی بھی طرح کی تساہلی کیے جانے پر متعلقہ افسران ملازمین کے خلا ف سخت کا رروائی کی جائے گی ۔


جدید تر اس سے پرانی