ڈاکٹر پنکج کھراڈے نے ورکشاپ میں اساتذہ اور طلبہ کو دانتوں کے علاج و پیوندکاری کی عملی تربیت فراہم کی

 



 


علی گڑھ، : ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پروستھوڈونٹکس شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پنکج کھراڈے نے مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، لاتور میں مہاراشٹر ریاست کے مختلف حصوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے لئے عملی تربیت پر مبنی ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ انھوں نے زبان اور جبڑے کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے دانتوں کے علاج اور پیوندکاری کے سلسلہ میں شرکاءکو عملی معلومات فراہم کیں اور ان کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئے۔               ورکشا پ کا اہتمام ایسوسی ایشن آف ڈینٹل اینڈ پروستھیٹک آنکولوجی کے اشتراک سے کیا گیا تھا


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی