جامعہ میں انٹرپرینیورشپ بیداری پروگرام


 

 

بزنس کلب اور ڈپارٹمنٹ آف کامرس اینڈ بزنس اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 28فروری 2020کووزارت مائیکرو،ا سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے اشتراک سے ایک انٹرپرینیورشپ ایوارڈنس پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام  جامعہ میں  جاری صد سالہ تقریبات کی مناسبت سے کیا گیا تھا جس میں یونیورسٹی کے مختلف اساتذہ اور مراکز کے سیکڑوں طلباء اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز  اور اس سے منسلک اداروں یعنی آفس آف ڈویلپمنٹ کمشنر، کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن، کویر بورڈ، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ، ٹکنالوجی مراکز، اور مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف رورل انڈسٹریلائزیشن وغیرہ کی اسکیموں اور سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں کے مابین  شعور پیدا کرنا  تھا۔

بزنس کلب کے کنوینر ڈاکٹر نصیب احمد نے اپنے افتتاحی کلمات میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت پر زور دیا اور بزنس کلب، سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ جیسے مختلف سپورٹ سسٹم کی تشکیل نیز  انٹرپرینیورشپ بیداری اور ترقی کی بابت  جامعہ  کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے لوگوں کو روشناس کرایا۔ انھوں نے بتایا کہ بزنس انکیوبیٹر کا مقصد ملازمت کے متلاشیوں کی بجائے ملازمت تخلیق کار بننے کے لئے طلبا کو ترغیب دینا اور ان کی صلاحیتوں کو پروان  چڑھانا ہے۔

ریسورس پرسن جناب شکیل احمد، این ایس آئی سی فیکلٹی اور ٹرینر نے نوجوان کاروباری افراد کے لئے ایم ایس ایم ای کی مختلف اسکیموں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور طلباء کو کیریئر آپشن کے طور پر انٹرپرینیورشپ اپنانے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر طلباء کے لیے ایک  انٹرایکٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں  ان کے سوالوں کے تشفی بخش جوابات دیے گیے۔ 

 شرکاء کو آڈیو وڈیو فلموں اور وزارت اور اس کی شاخوں کی سرگرمیوں کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے تعلیم اور آگاہی کے ساتھ ساتھ وزارت کی جانب سے لاگو اسکیموں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔

اس پروگرام کا مقصد وہ طلباء جو کاروبار کے خواہش مند ہیں ان کی حوصلہ افزائی  کے ساتھ ہی ان کے اندر کاروبار کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

بزنس کلب کے رضاکار وں میں ایمن یوسف، نمن جین، شازمین اعجاز اور متعدد دیگر لوگ شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی