بیگم عزیز النساءہال میں ورکشاپ کا انعقاد

 


 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے بیگم عزیز النساءہال میں شخصیت کے ارتقاءپر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ طریقہ گلوبل سلیوشنس کے بانی اور سی ای او مسٹر انوبھو سنگھ نے ریسورس پرسن کے طور پر طالبا ت کو رسمی ترسیل کے ہنر ، سوالوں کا جواب دینے اور پیشکش کے فن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ طالبات کو عملی مشق کرائی گئی اور گروپ میں مکالمے کا بھی اہتمام کیا گیا۔


                ہال کی پرووسٹ پروفیسر صبوحی خاں نے پروگرام کی صدارت کی جب کہ ڈاکٹر علیشا اِبکار نے مہمان مقرر کا خیرمقدم کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی