کرونا پر اے ایم یو وائس چانسلرکی اپیل

 



کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے وائس چانسلر نے سماجی میل جول کم کرنے کی اپیل کی
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے کووِڈ 19 (کورونا وائرس) کے سلسلہ میں احتیاطی اقدامات کے طور پر کلاسیز کو 2اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے طلبہ اور اے ایم یو برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے لازمی طور سے احتیاطی اقدامات اپنائیں۔ 
 وائس چانسلر نے اپنی اپیل میں کہاکہ یہ ایک وائرل انفیکشن ہے اور بچاو ¿ ہی بہتر طریقہ ہے جو بھیڑ والی جگہوں سے گریز کرنے اور ملنا جلنا کم کرنے سے ہی ممکن ہے۔ انھوں نے کہاکہ کووِڈ 19 (کورونا وائرس) وبا کے باعث ہندوستان سمیت پوری دنیا ایک سنگین صحت بحران کا سامنا کررہی ہے اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ وبا کی اصطلاح ایسی بیماری کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو ایک بڑے جغرافیائی علاقہ میں یا ایک وقت میں مختلف برّاعظموں میں پھیل جائے ۔ ہمیں اس بحران پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ 
 وائس چانسلر نے کہاکہ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر اور رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلہ میں وقتاً فوقتاً ایڈوائزری جاری کی جارہی ہے۔ انھوں نے طلبہ اور اے ایم یو برادری سے کہا ”میں ذاتی طور سے آپ کی صحت و تحفظ کے تئیں فکر مند ہوں اور آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مختلف مجاز اہلکاروں کی طرف سے جاری مشوروں کے مطابق تعاون کریں“۔ 
 وائس چانسلر نے کہاکہ کووِڈ 19 (کورونا وائرس) کی جانچ کے لئے اترپردیش میں واقع دو وائرولوجی لیباریٹریز میں سے ایک لیباریٹری اے ایم یو کے جواہر لعل نہر ومیڈیکل کالج میں ہے اور اے ایم یو اپنی سطح پر اس سلسلہ میں بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ انھوں نے کہا ”ایک بیدار شہری کے طور پر سماج کے کم تعلیم یافتہ طبقات کے لئے آپ کو رول ماڈل بننا ہے“۔ 
 پروفیسر منصور نے مزید کہاکہ نوجوان صحت مند ہوں گے تو وہ تعلیمی و سماجی اعتبار سے زیادہ مثبت رول ادا کرسکیں گے، اس لئے اس وبا پر قابو پانے کی خاطر سب کو ساتھ مل کر کام کرنا لازم ہے۔ 
 اسی اثناءایک دیگر فیصلے میں یونیورسٹی کے سنٹر فار ڈسٹینس ایجوکیشن نے اپنے سبھی امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔ یہ امتحانات یکم اپریل 2020سے شروع ہونے والے تھے۔ سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امتحانات کی نئی تاریخوں کے لئے سنٹر فار ڈسٹینس ایجوکیشن کی ویب سائٹ www.cdeamu.ac.in دیکھتے رہیں۔ 
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی