پروفیسر محمد اسماعیل اور پروفیسر ایس ایم اسدکو ملی بڑی ذمہ داری

 



پروفیسر محمد اسماعیل اور پروفیسر ایس ایم اسد علی خورشید ،بالترتیب شعبہ ¿ علوم اسلامی اور شعبہ ¿ فارسی کے چیئرمین مقرر
علی گڑھ، :پروفیسر محمد اسماعیل کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ علوم اسلامی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 31مارچ 2020 سے ان کی سبکدوشی کی تاریخ 8جنوری 2023 ءتک ہوگی۔ انھوں نے پروفیسر عبیداللہ فہد فلاحی کی جگہ لی ہے۔ 
 اسی طرح پروفیسر ایس ایم اسد علی خورشید 25مارچ 2020 ءسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ فارسی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی کے ضابطوں کے مطابق انھیں اپنے عہدہ ¿ صدارت کی بقیہ مدت کی تکمیل کے لئے یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ وہ 29ستمبر 2021 ءتک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ انھوں نے پروفیسر سید محمد اصغر کی جگہ لی ہے


جدید تر اس سے پرانی