کثیر تعداد میں غیر قانونی شراب برآمد

 




-لکھنو 
ریاست کے محکمہ ¿ آبکاری کے ذریعہ تمام اضلاع میں چلائی جارہی خصوصی چھاپہ ماری مہم کے تحت فیروزآباد، باغپت اور سہارنپور اضلاع میں کی گئی چھاپے ماری میں گزشتہ دنوں کل 1681پیٹی غیر قانونی شراب اور 555گولڈ وِسکی پنجاب مارک برآمد کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مختلف اقسام کی نقلی شراب بنانے والے آلات ، نقلی کیو آر کوڈ اور گاڑی وغیرہ برآمد کی گئیں۔ ان معاملوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
محکمہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع فیروزآباد میں 864پیٹی اور بسونا تھانہ کے پاس مرادآباد ہائی وے پر 435پیٹی، باغپت میں 350پیٹی اور سہارنپور میں 32پیٹی غیر قانونی غیر ملکی شراب برآمدکی گئی۔ چھاپہ ماری کے دوران موقع پر پائے گئے افران کے خلاف مقدمے بھی درج کرائے گئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی