کو رونا وائرس یوگی کی اپیل

 



وزیر اعلیٰ کو رونا وائرس ( کوویڈ19-) کے
 پھیلاو ¿ کی روک تھام کے لیے عوام سے سوشل ڈسٹنسنگ اختیار کرنے کی اپیل کی
       لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاو ¿ کے روک تھام کے لئے عوام سے سوشل ڈسٹنسنگ اپنائیں کی اپی کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تقریبا ًڈیڑھ ماہ قبل کورونا کو کنٹرول کرنے کے اقدامات شروع کردیئے تھے۔ اس کے نتیجے میں ، ریاست میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نے اس بیماری سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ عوام کے تعاون سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ کہیں بھی بھیڑ جمع نہ ہو۔
مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کے اجتماع کے پیش نظر ، وزیر اعلیٰ نے مذہبی رہنماو ¿ں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سما ج کو بیدار کریں ۔ انہوں نے مختلف مذہبی رہنماو ¿ں کی اس سمت میں کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیتر نوراتری نزدیک ہے۔ نوراتری کے پہلے اور دوسرے دن اور اشٹمی اور نومی کے دن لوگ خاص طور پر مندروں میں پوجا کرنے جاتے ہیں، اس دوران ، متعدد جگہوں پر میلوں وغیرہ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ، جس میں عوام کی کثیر حصہ داری ہوتی ہے۔ خصوصی حالات کے پیش نظر ، انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں رہ کر مذہبی رسومات کو انجام دینے کی درخواست کی ہے۔ اس سے اس متعدی بیماری کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے تمام منطقائی کمشنروں، ضلعی مجسٹریٹوں اور پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مذہبی رہنماو ¿ں سے رابطہ کریں اور ان سے بات چیت کریں اور عام لوگوں کو ان کے ذریعے مذہبی مقامات پر جمع نہ ہونے سے آگاہ کریں۔
وزیر اعلیٰ نے ایس ڈی آر ایف فورس کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہروں میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے عوام کو مدد فراہم کرائیں۔ ہر میونسپل کارپوریشن میں باقاعدگی سے فاگنگ کی جانی چاہئے۔ گنجان آباد علاقوں میں گاڑیوں میں مائیک لگا کر عوام کو کورونا وائرس سے بچاو ¿ کے لیے وسیع پیمانے پرتشہیر کرتے ہوئے لوگوں کو بیدار کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی