وبا کی اس گھڑی میں منریگا مزدوروں کو سی ایم نے دی بڑی راحت

 



وزیر اعلیٰ نے کویڈ 19 کے پیش نظرمنریگا کے 27.15 لاکھ مزدروں کو 611 کروڑ روپئے کی رقم ان کے اکاو ¿نٹس میں یک مشت منتقل کی
وزیراعلیٰ نے پانچ مستفید سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنے سرکاری رہائش 5 ، کالیڈاس مارگ میں کوویڈ 19 کے پیش نظرمنریگا 27.15 لاکھ مزدوروں کو 611 کروڑ روپئے کی رقم ان کے اکاو ¿نٹ میں یک مشت منتقلی کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کال کے ذریعے پانچ مستفید ین سے بات چیت کی۔ انہوں نے بہرائچ کی محترمہ پممی ، وارانسی کی محترمہ سنگیتا دیوی ، سون بھڈرا کے جناب سنیل کمار ، گورکھپور کے جناب ستیاناریانا اور دیوریا کی محترمہ ساویتری دیوی سے منریگابارے میں معلومات حاصل کیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج جب پوری دنیا کو وبائی مرض کرونا سے خوفزدہ ہے۔ایسے میں محکمہ دیہی ترقیاتی محکمہ اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعہ مل کر 27.15 لاکھ منریگامزدروں کے کھاتے میں 611 کروڑ روپے کی منتقل کیا جانا قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو کورونا کی وبا سے بچانے کے لیے ملک کے بہترین صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے لاک ڈاو ¿ن سے کام لیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ملک کے غریبوں کے مفاد کے لئے 01 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر حکومت ہند نے منریگا ملازمین سمیت تمام غریب لوگوں کے لئے مفت اناج کے انتظامات کئے ہیں۔ اس کے تحت ، ہرمزدور کو 03 ماہ کے لئے مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔ 01 کلو دال بھی مستفید کنبے کو مفت فراہم کرائی جائے گی۔ ریاستی حکومت اپریل 2020 میں مزدوروں کو مفت اناج فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے بینک ملازمین کی انسانی ہمدردی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا کی وبا کے دوران جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی فاصلہ اس بیماری کی روک تھام ہے۔ لہذا ، بینکوں کو اپنے دفتر میں کورونا کے بارے میں حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ اونیش کمار اوستھی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایت راج جناب منوج سنگھ۔ ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب شیشیر ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی چیف جنرل منیجر محترمہ سلونی نارائن اور اسسٹنٹ جنرل منیجرجناب دیپک مشرا۔ دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی