اس مسلم یونیورسٹی کے چانسلر نے وزیر اعظم کی اپیل کا کیا استقبال

 



 


اے ایم یو وائس چانسلر نے وزیر اعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے سبھی سے ’جنتا کرفیو‘میں شامل ہونے کی درخواست کی


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے ملازمین، طلبہ اور ملک کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیر اعظم ہند کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے کووِڈ 19 (کرونا وائرس) کی روک تھام اور اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے 22 مارچ 2020 ءکو صبح 7 بجے سے 9 بجے شب تک ’جنتا کرفیو‘ پر عمل کریں۔


                پروفیسر منصور نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے بیان کردہ مختلف طریقوں کے مطابق کووِڈ 19 کی روک تھام میں مصروف طبی اور نیم طبی عملے کی خدمات کی 22مارچ کو شام 5بجے پذیرائی کریں۔


                وائس چانسلر نے مزید کہا، ”آئیے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور اس وبا سے باہم مل کر لڑیں، جو ہمارے ملک اور پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے اور اگر ہم سب متحد ہوجائیں تو یقینا اس وبائی بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے“۔


جدید تر اس سے پرانی