وکلا کے مسائل کے تصفیہ ترجیحات کی بنیاد پر کیا جائےگا : برجیش پا ٹھک





-لکھنو 
  اتر پر دیش کے وزیر قانون وانصاف جناب بر جیش پا ٹھک نے کہاکہ وکلا سے جڑے ہوئے سبھی مسائل کا تصفیہ ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے وکلا کے مسائل پر تفصیل سے ذکر کر تے ہوئے ان کے مسائل پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کر کے تصفییہ کا مکمل یقین دلا یا ۔
وزیر قانون اور انصاف آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر وکلا سے ہڑتال ختم کیے جانے کے ضمن میں بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وکلا سے کیے گئے وعدے پو رے کر دیئے گئے ہیں ۔ آنجہانی وکلاکے لواحقین کو ملنے والی رقم 5لاکھ روپئے ہے جو پہلے 60سال تک کے وکلا کو ملتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ 70سال تک کی عمر والے وکلا کے دست نگر کو دی جا رہی ہے ۔
اس میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری انصاف جناب جے پی سنگھ ، ایل آر جناب وپن کمار ، ایل آر جناب راجیش پتی تر پاٹھی ، ایل آر جناب اکھلیش کمار اوستھی ، سابق صدر بار کو نسل اتر پر دیش جناب پر شانت سنگھ اٹل ، سابق بار کو نسل صدر جناب جے نارائن پانڈے سمیت محکمہ انصاف سے جڑے سینئر افسران اور وکلا بھی موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی