وزیر اعلی نے لاک ڈاؤن کو اور موثر بنانے کی ہدایت دی

 



وزیراعلیٰ نے نافذ لاک ڈاون سسٹم کا جائزہ لیا
لاک ڈاون کی کارروائی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت
ضلع اور پولیس انتظامیہ کے افسران مشترکہ طور پر پیٹرولنگ کریں:وزیراعلیٰ
پبلک ایڈریس سسٹم کے توسط سے عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں اور
 لاک ڈاو ¿ن پر عمل کرنے کےلئے بیدارکریں
بے سہارا افراد، مزدور، ضعیفوں، جھگّی-جھونپڑیوں میں رہنے والے،
 کسی بھی قسم کے پناہ گاہوںاورہاسٹلوںوغیرہ میں رہنے والے افراد کےلئے کمیونٹی کچن قائم
سی ایم ہیلپ لائن کے توسط سے 60000سے زائد گرام پنچایتوں سے بات کر
 کورونا سے بچاو ¿ اور علاج کے معلومات دینے کے ساتھ ہی
 گرام پنچایتوں میں اس سے وابستہ کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے
-لکھنو ¿ :۶۲مارچ ۰۲۰۲ئ
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک ڈاو ¿ن کی کارروائی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضلع اور پولیس انتظامیہ کے افسران مشترکہ طور پر پیٹرولنگ کریں۔ کسی بھی مقام پر مجمعبھیڑ نہ ہونے دیں۔پبلک ایڈریس سسٹم کے توسط سے عوام کو گھروںسے باہر نہ نکلنے دیں اور لاک ڈاو ¿ن پر عمل کرنے کےلئے بیدار کریں۔ عوام کو ضروری اشیاءہوم ڈلیوری سسٹم کے توسط سے فراہم کرائی جائےں۔ جمع خوری، کالابازاری، منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایسے کاموں میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کراکر گرفتاری کی جائے۔ ضرورت پڑنے پر این ایس اے کے تحت بھی کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کورونا وائرس پر کنٹرورل کےلئے نافذ کی گئی لاک ڈاو ¿ ن سسٹم کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں عوام کو ضروری اشیاءفراہم کرانے کےلئے ہوم ڈلیوری سسٹم کو مستحکم کیا جائے۔اس کےلئے رضاکار اداروں کے ساتھ تال-میل قائم کر والنٹیئرس تیار کیے ج ائیں۔ کاروباریوں اور تاجروں کو ہوم ڈلیوری سسٹم اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہوم ڈلیوری کے توسط سے سبزی، دودھ، دوا وغیرہ کی سپلائی میں 14000سے زائد گاڑیاں والنٹیئرس کے ساتھ تعاون دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لوگ ضرورت پڑنے پر کنٹرول روم '112'، '108'، '102' وغیرہ نمبروں پر رابطہ کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ رین بسیروں، پناہ گاہوں، سرحدی علاقوں میں مقیم افراد تک ترجیحی بنیاد پر کھانا-پانی فراہم کرایا جائے۔ اس کام میں والنٹیئرس کی مدد لی جائے۔بے سہارا افراد، مزدور، ضعیفوں، جھگّی-جھونپڑی میں رہنے والے لوگ، کسی بھی قسم کی پناہ گاہوں مقیم افراد، ہاسٹلوں وغیرہ میں رہنے والے لوگوں کےلئے کمیونٹی کچن قائم کر دئے گئے ہیں۔ والنٹیئرس کی مدد سے ان سبھی افراد تک تازہ کھانے کا پیکٹ اور صاف پینے کا پانی پہنچایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں گزارشاپیل کے توسط سے لوگوں کو وہ جہاں ہیں، وہیں رہنے اور رکنے کےلئے بیدار کیا جائے۔ ایسے لوگوں کےلئے کھانا اور پانی کا انتظام کیا جائے۔ انہوںنے سرحدی علاقوں کے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ جو بھی فرد ریاست کے اندر پناہ گاہوںرین بسیروں میں مقیم ہیں، ان کےلئے کھانے اور پانی کا بندوبست کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ سی ایم ہیلپ لائن کے توسط سے ریاست کے 60000سے زائد گرام پنچایتوں سے بات کر انہیں کورونا سے بچاو ¿ں اور علاج کی معلومات دینے کے ساتھ ہی گرام پنچایتوں سے اس سے وابستہ کسی بھی قسم کی معلومات اور اطلاع حاصل کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا کی وبا سے نپٹنے کےلئے تشکیل کردہ کمیٹیاں باہمی تال-میل سے کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ '108'،'102'، اے ایل ایس اور دیگر میڈیکل وین کو گھر-گھر دوا فراہمی کےلئے موبلائز کیا جائے۔ اس کام میں آئی ایم اے کی بھی خدمات اور تعاون لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ¿ طبّی تعلیم اور علاج وصحت میں برسرکار معاہدہ ملازمین کے اعزازیہ کی ادائیگی جلد ازجلد کرنے کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پرنسپل وسکریٹری پنچایتی راج اور محکمہ ¿ دیہی ترقیات کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی پروگرام کو عمل میں لائے گی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات کی صدارت میں بھی ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی گزشتہ دنوں ریاست میں ہوئی شدید بارش اور ژالہ باری نیز لاک ڈاو ¿ن کے دوران صنعتوں کے بند ہونے سے اقتصادیات پر پڑنے والے منفی اثرات کا تخمینہ کر اس سے نپٹنے کےلئے مستقبل کا روڈ میپ تیارکرنے کا کام کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے پرنسپل سکریٹری زراعت اور پرنسپل سکریٹری غذا ورسد کو ہدایت دی گئی ہے کاشتکاروں کو راحت پہنچانے کےلئے لاک ڈاو ¿ن کی حالت میں گیہوں اور آلو کی تیار ہو رہی فصل کے تحفظپروکیورمنٹ کا ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ منڈیوں میں سبزی وغیرہ کی موجودگی بنی رہے اور اس کی گھر-گھر تقسیم بھی کی جا سکے۔ انہوںنے پرنسپل سکریٹری مویشی پروری کو دودھ کی فراہمی، تقسیم نیز مویشیوں کےلئے چارے کی سپلائی نظام کو منظم بنائے رکھنے کی بھی سخت ہدایت دی۔
اس موقع پر چیف سکریٹری آر کے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، بنیادی سہولیات اور صنعتی کمشنر جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متّل، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت کمار پرساد سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی